37 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹخواتین کو لباس کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی ثقافتی اقدار کا احترام...

خواتین کو لباس کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی ثقافتی اقدار کا احترام کرنا چاہیے: سنیتا مارشل


اداکارہ سنیتا مارشل — فائل فوٹو 

پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ خواتین کو لباس کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی ثقافتی اقدار کا احترام کرنا چاہیے۔

سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ کے شوہر اداکار حسن احمد نے کبھی آپ کے کام یا کپڑوں پر کوئی اعتراض کیا ہے؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حسن نے مجھے کام کرنے سے کبھی منع نہیں کیا لیکن اُنہیں خواتین کا نامناسب لباس پہننا پسند نہیں ہے اور مجھے ان کی اس بات سے کوئی اختلاف نہیں ہے کیونکہ یہ ہماری ثقافتی اقدار کے بھی خلاف ہے۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ جب میں بیرون ملک سفر پر جاتی ہوں اور وہاں پر میں کوئی اس طرح کا لباس پہنتی ہوں جو ہماری ثقافتی اقدار کے حساب سے نامناسب ہو تو میں ایسے ملبوسات میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتی کیونکہ وہ میری نجی زندگی ہے جسے مجھے میڈیا سے دور رکھنا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں بازار کبھی بغیر آستینوں والی شرٹ پہن کر نہیں گئی کیونکہ میرا خیال ہے کہ یہ ہماری ثقافت میں نہیں ہے۔ 

سنیتا مارشل نے مزید کہا کہ ہم اسلامی معاشرے میں رہتے ہیں تو ہمیں ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے لیکن اگر کوئی ان باتوں کا خیال نہیں رکھتا تو میں ان لوگوں پر تنقید بھی نہیں کرتی مگر بہت سارے لوگ تنقید کرتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات