32 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کیخلاف کارروائیوں سے نیتن یاہو کی سیاسی مشکلات ایک پل میں...

ایران کیخلاف کارروائیوں سے نیتن یاہو کی سیاسی مشکلات ایک پل میں ختم ہوگئیں، امریکی ٹی وی


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ۔ فوٹو فائل

اسرائیل کے سب سے بڑے دشمن ایران کے خلاف کارروائیوں سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تمام سیاسی مشکلات ایک پل میں ختم ہوگئیں۔

امریکی ٹی وی سی این این نے اپنے تجزیے میں کہا کہ ایسا لگتا ہے ایران کے خلاف نیتن یاہو کی فوجی مہم انکے لیے سیاسی طور پر ایک کامیاب آغاز ہے۔

ایران کے خلاف آپریشن رائزنگ لائن سے ایک روز قبل تک نیتن یاہو کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا تھا۔

انہیں الٹرا آرتھوڈوکس پارٹیوں میں سے دو نے حکومت کے خلاف ووٹ دینے کی دھمکی دی، لیکن وہ کافی مارجن سے بج گئے۔ جس کے 24 گھنٹوں بعد نیتن یاہو نے ایران پر حملہ کردیا، جو ان کے سیاسی مسائل کو بہا لے گئے۔

ایک اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے ہاتھ میں اب کارڈ ہیں، ایک ہفتے پہلے نہیں تھے تو اب ضرور موجود ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات