28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومخاص رپورٹاسرائیل کے 33 سال سے ایرانی ایٹم بم کے دعوے آج تک...

اسرائیل کے 33 سال سے ایرانی ایٹم بم کے دعوے آج تک سچ ثابت نہ ہوسکے


اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایران—فائل فوٹو

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایران کے جلد ہی ایٹم بم بنانے کے دعوے 3 دہائیوں سے کرتے آ رہے ہیں، لیکن 33 سال گزرنے کے باوجود یہ دعوے سچ ثابت نہ ہو سکے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی کہہ چکے کہ نیتن یاہو نے امریکی صدور کو تقریباً 3 دہائیوں تک اپنی جنگیں لڑنے کا جھانسہ دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اب ایک اور امریکی صدر اور امریکی ٹیکس دہندگان سے کھیل رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی ٹی وی شو کے میزبان جان اسٹیورٹ نے بھی نیتن یاہو کی مسلسل خام خیالی کے ویڈیو کلپس شیئر کیے، میزبان نے نیتن یاہو کا مذاق بھی اڑایا۔

جان اسٹیورٹ خود ایک یہودی ہیں اور اسرائیلی حکومت کے سخت ناقدین میں شمار ہوتے ہیں۔

ایران کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو مطلوب جنگی مجرم ہے جس نے بلا اشتعال حملہ کر کے ایران کے جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کیا، دنیا ایران کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ نہ دے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات