29 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومتجارتی خبریںکے ایس ای 100 انڈیکس میں 82 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 82 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں82پوائنٹس کا اضافہ،59.87فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 54 ارب 17کروڑ 93 لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی 26.41فیصد زیادہ رہا،تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز شرح سود میں کمی کی امید پر زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر 100انڈیکس 760 پوائنٹس تک بڑھ گیا لیکن بعد ازاں شرح سود میں کمی سے متعلق توقعات پوری نہ ہونے کی وجہ سے فروخت کا دباو بڑھ گیا اور انڈیکس میں 254 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی لیکن آخری لمحات میں ایک بار پھر کچھ سیکٹرز میں خریداری بڑھنے سے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 81.79 پوائنٹس کے اضافے سے 122225.36پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات