31 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپائلٹس اور ان کی تربیت کی تحقیقات کا آغاز

پائلٹس اور ان کی تربیت کی تحقیقات کا آغاز


—فائل فوٹو 

بھارتی شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے پائلٹس اور ان کی تربیت سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہوا بازی ایجنسی نے پائلٹس اور ڈسپیچر سے دستاویزات مانگ لی ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تمام فلائنگ اسکولز کو تربیتی طریقۂ کار کی جانچ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے طیارے میں سوار تمام 241 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔

طیارے نے لندن کے لیے اُڑان بھری تھی کہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا، طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت پر گرا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات