32 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںٹیسٹ چیمپئن شپ پرومو، سنچری میکر مارکرم سے زیادہ جے شاہ کی...

ٹیسٹ چیمپئن شپ پرومو، سنچری میکر مارکرم سے زیادہ جے شاہ کی جھلک


کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پرومو کو ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کیا جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ سنچری میکر ماکرم سے زیادہ جے شاہ کی جھلک دکھائی گئی ہے۔لارڈز کے فائنلکے بعد پیر کوآئی سی سی نے سوشل میڈیا پر فائنل کے حوالے سے ایک پرومو جاری کیا ۔ جسے دیکھ کر شائقین یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ یہ پرومو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا تھا یا جے شاہ کا، ان کی وہاں پر موجودگی سے ان کی ذاتی تشہیر کی گئی۔ اس 45 سیکنڈز کی وڈیو میں مجموعی طور پر 23 مختلف شاٹس ہیں جس میں جے شاہ کو گیارہ بار دکھایا گیا ہے ۔ مجموعی طور پر جنوبی افریقی ٹیم اور اس کے کھلاڑی اتنی ہی باروڈیو میں جگہ پا سکے ۔ فاتح کپتان ٹیمبا باووما کی جھلک پانچ مرتبہ ، سنچری میکر مارکرم کو صرف دو بار اور پیٹ کمنز کو تو صرف ایک بار ہی وڈیو میں جگہ مل سکی ۔ سوشل میڈیا پر صحافیوں اور فینز نے آئی سی سی اور جے شاہ کو اس معاملے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات