29 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ نے اسرائیل ایران تنازع میں شامل ہونے کا اشارہ نہیں دیا:...

ٹرمپ نے اسرائیل ایران تنازع میں شامل ہونے کا اشارہ نہیں دیا: برطانوی وزیرِ اعظم


برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر—فائل فوٹو

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ جی سیون اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل ایران تنازع میں شامل ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔

یہ بات برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہیں یہ نہیں کہا کہ وہ ایران اسرائیل تنازع میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے برعکس جی سیون نے تو ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کا بیان جاری کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل ایران تنازع میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف مزید اقدامات کر سکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں اور فوجیوں کے تحفظ کے لیے غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات