29 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ ایرانی جوہری پروگرام کیخلاف مزید اقدامات کر سکتے ہیں: نائب امریکی...

ٹرمپ ایرانی جوہری پروگرام کیخلاف مزید اقدامات کر سکتے ہیں: نائب امریکی صدر


نائب امریکی صدر جے ڈی وینس—فائل فوٹو

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف مزید اقدامات کر سکتے ہیں۔

اسرائیل ایران تنازع میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جاری کیے گئے بیان میں یہ بات کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں اور فوجیوں کے تحفظ کے لیے غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

نائب امریکی صدر جےڈی وینس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کی جوہری افزودگی ختم کرانے کے لیے ٹرمپ مزید اقدامات کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب جاری کیے گئے ایک بیان میں اس حوالے سے برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ جی سیون اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل ایران تنازع میں شامل ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہیں یہ نہیں کہا کہ وہ ایران اسرائیل تنازع میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے برعکس جی سیون نے تو ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کا بیان جاری کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات