32 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمقامی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، بین الاقوامی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث...

مقامی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، بین الاقوامی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ


فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی مسافر طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ اور پرواز منسوخی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایک مقامی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی جبکہ ایک بین الاقوامی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی۔ 

بھارتی شہر احمدآباد میں افسوسناک حادثے کے بعد بھارتی ایئرلائن کی ایک اور پرواز نے ناگ پور میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرلائن کی کوچی سے نئی دلی جانے والے پرواز کی ناگ پور میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرلائن نے بم کی اطلاع پر ناگپور میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

دوسری جانب بھارتی ایئرلائن کی احمد آباد سے لندن کی پرواز منسوخ کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرلائن کی پرواز کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت کی سرکاری ایئر لائن کی ہانگ کانگ سے دہلی جانے والی پرواز واپس اتار لی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے پائلٹ کو دورانِ پرواز میں تکنیکی خرابی کا شبہ ہوا تھا جس کی وجہ سے پرواز کو واپس اتار لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے طیارے میں سوار تمام 241 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات