29 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومقومی خبریںمظفرآباد میں 21واں اٹامک انرجی کینسر اسپتال تکمیل کے قریب

مظفرآباد میں 21واں اٹامک انرجی کینسر اسپتال تکمیل کے قریب


— فائل فوٹو 

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) نے بتایا کہ مظفرآباد میں 21واں اٹامک انرجی کینسر اسپتال تکمیل کے قریب ہے۔

پی اے ای سی کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو کینسر کیئر کا 6 دہائیوں کا تجربہ ہے۔

پی اے ای سی نے مزید بتایا کہ 20 اٹامک انرجی کینسر اسپتال کینسر سے جنگ میں سب سے آگے ہیں۔

پی اے ای سی کے مطابق یہ 20 اسپتال سالانہ کینسر سے متاثرہ 40 ہزار مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔

پی اے ای سی نے بتایا کہ اسپتالوں میں سالانہ تشخیص و علاج کے 10 لاکھ سے زائد پروسیجر ہوتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات