30 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومقومی خبریںمسلح افراد کی کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

مسلح افراد کی کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق


فائل فوٹو

سرگودھا میں مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ نواحی علاقے ٹھٹھی میاں رانجھا کے قریب پیش آیا، جہاں تمام افراد شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر گھر واپس جارہے تھے کہ مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو شاہپور منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ عاشر، 25 سالہ صائمہ اور 42 سالہ محمد اقبال شامل ہیں۔  

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات