29 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومتجارتی خبریںمالی سال 26-2025ء کیلئے بلوچستان کا 1028 ارب روپے کا بجٹ پیش...

مالی سال 26-2025ء کیلئے بلوچستان کا 1028 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا


بلوچستان کے وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی—فائل فوٹو

مالی سال 26-2025 کیلئے بلوچستان کا 1020 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

بلوچستان کے وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔

وزیرِ خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا دوسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی، بلوچستان حکومت نے ہر معاملے میں اسمبلی کو مشاورت کا مرکز بنایا۔

اس سے قبل بلوچستان کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔

وزیرِ خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کےسفر پر گامزن ہے، حکومت نے کئی شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، عوام کی بہبود اور خوش حالی کے لیے کام کرتے رہیں گے، بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ سر پلس بجٹ ہے، موجودہ حکومت کا دوسرابجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کےمواقع پیدا کرنے پر توجہ دی، بلوچستان حکومت نے ہر معاملے میں اسمبلی کو مشاورت کا مرکز بنایا، بلوچستان کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلوں کے ثمرات زمین پر نظر آ رہے ہیں، حکومت نے کئی شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، عوام کی بہبود اور خوش حالی کے لیے کام کرتے رہیں گے، بلوچستان میں ترقیاتی کاموں میں نمایاں بہتری آئی ہے، ہماری حکومت کی کارکردگی تاریخ کے روشن باب کی طرح ہے، بجٹ کا کل تخمینہ 1028 ارب روپے ہے، بلوچستان کو وفاقی حکومت سے محصولات کی مد میں 801 ارب روپے ملیں گے، بلوچستان کو اپنی محصولات سے 101 ارب روپے حاصل ہوں گے، بلوچستان کو فارن فنڈز پراجیکٹس اسسٹنٹس سے 30 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

وزیرِ خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کے بجٹ میں صوبائی پی ایس ڈی پی کے لیے 249.5 ارب روپے ، وفاقی ترقیاتی پراجیکٹس کے لیے 66.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 34 ارب روپے سر پلس ہے، غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 642 ارب روپے ہے، بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 249.5 ارب روپے ہے، سر پلس بجٹ کا تخمینہ 42 ارب روپے ہے، بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 1 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ تجویزکی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات