31 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومتجارتی خبریںقائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس...

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز مسترد


—فائل فوٹو

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سید نوید قمر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں کمیٹی ارکان نے سولر پینل پر متفقہ طور پر ایف بی آر کی تجویز کو مسترد کیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز منظور کر لی۔

کمیٹی نے قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے ایئر کرافٹ کی درآمد کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی تجویز منظور کی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے چھوٹی گاڑی پر سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز بھی منظور کی۔

چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ سولر پینل پر ٹیکس سے متعلق ہمارا مؤقف واضح ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ آپ کی تجویز نوٹ کر لی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ سولر پینلز کے فوٹو وولٹیک سیلز کے اوپر سیلز ٹیکس نہیں، اگر سولر پینل مکمل بنا ہوا امپورٹ کیا جائے تو اس پر سیلز ٹیکس نہیں، سولر پینلز کے پارٹ امپورٹ کر کے یہاں تیار کیا جائے تو اس پر ٹیکس ہے، سولر پینلز پہلے بہت مہنگے تھے اب کافی سستے ہو چکے ہیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ایوان میں سولر پر ٹیکس کی مخالفت کی، اگر پیسے ہی جمع کرنے ہیں تو اس کے اور لاکھوں طریقے ہیں۔

مبین ورک نے کہا کہ مارکیٹ کو چیک کریں کہ 2 ہفتوں میں سولر کی قیمتیں کتنی بڑھی ہیں؟

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سولر پر 18 فیصد جی ایس ٹی سے 20 ارب روپے آئیں گے۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ ٹیکنالوجی اگر ملک میں لانی ہے تو حکومت لوگوں کو ریلیف دے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات