29 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹیکساس میں خیرمقدم، عشائیہ کا اہتمام

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹیکساس میں خیرمقدم، عشائیہ کا اہتمام


— اسکرین گریب

پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واشنگٹن آمد کے موقع پر ٹیکساس میں پاکستانی کمیونٹی نے ان کا خیر مقدم کیا۔

ڈیلس فورٹ ورتھ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے تنظیم ’اسٹینڈ وِد پاکستان‘ کے بینر تلے امریکا آمد پر فیلڈ مارشل سے اظہارِ یکجہتی کی ایک پُروقار تقریب اور عشائیہ کا اہتمام کیا۔ فیلڈ مارشل کو واشنگٹن آمد پر خوش آمدید اور حالیہ جنگ میں پاکستان کی عسکری کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف نہایت دلیری سے دفاع کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت میں دشمن کو بھرپور جواب دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی فیلڈ مارشل کی قومی خدمات کے اعتراف میں ان سے محبت اور عقیدت کا اظہار کر رہی ہے۔ڈیلس کی کمیونٹی چاہتی ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ٹیکساس بھی آئیں، اور وہ اس خواہش کو حکومتِ پاکستان اور عسکری قیادت تک ضرور پہنچائیں گے۔ 

قونصل جرنل آفتاب چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور فیلڈ مارشل کو امریکی فوج کی 250ویں سالگرہ کی تقریب میں مدعو کیا جانا ان دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکی سوسائٹی اور معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قونصل جنرل نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور اسی مقصد کےلیے ڈیلس میں قونصلیٹ کے تعاون سے ایک سرمایہ کاری کانفرنس اور سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کی رکن ٹری میزا نے پاکستان کی فتح کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹیکساس اسمبلی میں بھی پاکستان ڈے کو باقاعدہ طور پر سرکاری سطح پر منایا گیا جو اس تعلق کی ایک اہم علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی کے بہت قریب محسوس کرتی ہوں اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں ایسے معاشروں کے ساتھ کھڑی ہیں جو امن، برابری اور انصاف کی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے ایک ذاتی واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیلس میں بھارت کی 75ویں یومِ آزادی کی تقریب کے لیے مجھے باقاعدہ دعوت دی گئی تھی، تاہم تقریب سے ایک دن قبل میرے دفتر کو مطلع کیا گیا کہ یہ تقریب منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ درحقیقت ایسا نہیں تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ میں اس تقریب میں پھر بھی گئیں اور وہاں یہ دیکھ کر حیران ہوئیں کہ جو ڈاکیومنٹری پیش کی گئی، وہ اقلیتوں کی نمائندگی سے مکمل طور پر خالی تھی۔ میں شدت پسندانہ سوچ کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتی رہی ہوں اور اسی وجہ سے بھارت میں مودی حکومت کے حامی مجھے ناپسند کرتے ہیں۔ 

انہوں نے مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کو ایک جیسی انتہاپسند سوچ کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی قیادت معاشروں کو تقسیم اور نفرت کی راہ پر ڈالتی ہے جبکہ دنیا کو امن، تنوع اور انصاف کی اشد ضرورت ہے۔

تقریب میں کمیونٹی رہنماؤں سید فیاض حسن، امیر مکھانی، حفیظ خان، غزالہ حبیب، سہیل پیرزادہ، اور افتخار درپن نے بھی خطاب کیا۔ 

مقررین نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قومی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستانی قوم کا محافظ قرار دیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے وہ کر دکھایا جو پاکستان کی کسی سابقہ جنگ میں نہ ہو سکا ایک پیشہ ور، غیر سیاسی جرنیل کی حیثیت سے انہوں نے مختصر مگر فیصلہ کن فوجی کارروائی کے ذریعے ناصرف دشمن کو روکا بلکہ جنوبی ایشیا میں امن کی راہ ہموار کی۔

مقررین نے کہا کہ کوئی جنگ کو خوشی سے نہیں مناتا، لیکن بعض اوقات طاقت کا توازن قائم رکھنا مکمل تباہی سے بچاؤ کے لیے ضروری ہوتا ہے اور فیلڈ مارشل نے یہی توازن قائم کیا۔ 

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان اور فیلڈمارشل عاصم منیر زندہ باد کے زور دار نعرے لگائے، یہ نعرے صرف جذباتی اظہار نہ تھے بلکہ دیارِ غیر میں وطن کےلیے جیتی جاگتی وفاداری کا اعلان بھی تھے۔

عشائیہ کی تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری، ٹیکساس اسمبلی کی رکن ٹیری میزا اور پاکستانی کمیونٹی کی متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات