32 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفیصل قریشی کا فلم دیمک کی زبردست کامیابی پر مداحوں سے اظہارِ...

فیصل قریشی کا فلم دیمک کی زبردست کامیابی پر مداحوں سے اظہارِ تشکر


—فائل فوٹو

فیصل قریشی نے فلم دیمک کی زبردست کامیابی پر مداحوں سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

پاکستانی سنیما کےلیے نئی امید کی کرن بننے والی ’جیو فلمز‘ کی ’دیمک‘ نے ناصرف شائقین کے دل جیت لیے بلکہ مکمل شوز، بےپناہ محبت اور غیر معمولی حمایت کے ذریعے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

اداکار فیصل قریشی نے فلم کی کامیابی پر مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

معروف اداکار فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں فلم دیمک کی شاندار پذیرائی پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مداحوں کی غیر معمولی محبت، بھرپور رسپانس اور مکمل ہاؤس فل شوز نے مجھے بےحد خوش اور جذباتی کر دیا ہے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ فلم دیمک صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ یہ پاکستانی سنیما کی بحالی کی علامت بن گئی ہے، یہ ہماری محنت کا صلہ ہے اور آپ سب کی محبت نے اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔

فلم کو جہاں ناقدین نے سراہا، وہیں عوام کی جانب سے بھی اسے بےمثال پذیرائی ملی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری ایک بار پھر بحالی کی جانب گامزن ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات