31 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوعازمین آئندہ حج کےلئے ہو جائیں تیار، حج رجسٹریشن آئندہ ہفتے میں شروع...

عازمین آئندہ حج کےلئے ہو جائیں تیار، حج رجسٹریشن آئندہ ہفتے میں شروع کرنے کی تیاریاں


عازمین آئندہ حج کےلئے ہو جائیں تیار جب کہ وزارت وزارت مذہبی امور نے  آئندہ حج کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے میں شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت مذہبی امور نے کہا کہ  حج  2026  کے لیے قبل ازوقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گا،  سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کو لازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

ذائع وزارت مذہبی امور کے مطابق  رجسٹریشن کی درخواستوں کے ہمراہ مخصوص رقم(ٹوکن منی) جمع کرانی ہوگی،  ٹوکن منی مجموعی حج اخراجات میں شامل(ایڈجسٹ )کر لی جائے گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور  کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کروانے والے درخواست گذار حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں  سے کرائی جا سکے گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔

رواں برس پرائیویٹ سکیم سے رہ جانے والے عازمین  کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی، سعودی وزارتِ حج  و عمرہ نے عازمین حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع نے کہا کہ حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا

ذرائع نے کہا کہ رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی، حج رجسٹریشن درخواستوں کی وصولی کے لیے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات