32 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوشوہر نے کبھی کام کرنے سے نہیں روکا مگر فیشن میں حدود...

شوہر نے کبھی کام کرنے سے نہیں روکا مگر فیشن میں حدود رکھنے کا کہتے ہیں، شنیتا مارشل


پاکستان شوبز کی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ وہ لباس کے انتخاب میں احتیاط رکھتی ہیں کیونکہ ان کے شوہر بولڈ لباس پسند نہیں کرتے۔

حال ہی میں اداکارہ سنیتا مارشل ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فیشن کرتے وقت اس بات کا خیال رکھتی ہیں کہ ان کے کپڑے زیادہ بولڈ نہ ہوں کیونکہ ان کے شوہر کو یہ پسند نہیں البتہ ان کے شوہر حسن جوکہ خود بھی اداکار ہیں، نے انہیں کبھی کام کرنے سے نہیں روکا۔

سنیتا کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی لباس پہنتے وقت احتیاط کرتی ہیں اور کبھی ایسے کپڑوں میں طارق روڈ جانا پسند نہیں کریں گی جس سے لوگ متوجہ ہوں البتہ جب وہ ملک سے باہر ہوتی ہیں تو جو بھی لباس پہننا چاہیں پہنتی ہیں مگر تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کرتیں کیونکہ وہ یہ سب کو دکھانا نہیں چاہتیں۔

https://www.instagram.com/reel/DK_tMFJNMQ5/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے حسن کو شادی سے قبل 5 سال تک ڈیٹ کیا تھا اور وہ ان کے خاندان اور گھر والوں کیساتھ بھی وقت گزارتی تھیں جوکہ ان سے بہت محبت کرتے تھے اور انہوں نے کبھی ان سے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کا مطالبہ بھی نہیں کیا۔

https://www.instagram.com/reel/DK_k9tdt_HR/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==

 

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات