32 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجاپان نے نیند میں مدد دینے والی اسمارٹ جیکٹ متعارف کرادی

جاپان نے نیند میں مدد دینے والی اسمارٹ جیکٹ متعارف کرادی


تصویر: سوشل میڈیا

نیند کی کمی سے پریشان جاپانی قوم کےلیے اب ایک انقلابی ایجاد سامنے آئی ہے۔ جاپانی ڈیزائن فرم کونیل نے ایسی پَفر جیکٹ تیار کی ہے جو روشنی اور موسیقی کی مدد سے انسان کو کہیں بھی سُلا سکتی ہے۔

 یہ جیکٹ پہننے والے کی دل کی دھڑکن اور جسمانی درجہ حرارت جیسے بایومیٹرک ڈیٹا کی بنیاد پر مخصوص آوازیں اور لائٹنگ پیدا کرتی ہے تاکہ نیند کےلیے موزوں ماحول بن سکے۔

یہ جیکٹ بظاہر ایک عام لیکن اوور سائز پَفر جیکٹ ہے، جو روزمرہ پہنی جا سکتی ہے لیکن اس کی خاص بات اس کا سلیپ موڈ ہے جو صرف ہُڈ چڑھانے سے فعال ہو جاتا ہے۔

تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

جیکٹ کا ہُڈ اتنا گہرا ہے کہ پہننے والے کو مکمل پرسکون ماحول فراہم کرتا ہے، جیکٹ میں نصب سسٹم سرخ روشنی سے نیند لانے اور نیلی روشنی سے بیدار کرنے میں مدد دیتا ہے، ساتھ ہی مخصوص نیوٹرل میوزک دماغ کی لہروں پر اثر انداز ہو کر نیند کو گہرا کرتا ہے۔

یہ جاپان کی ایڈو دور کے یوگی کمبل سے متاثر ہے جو لباس اور بستر کا امتزاج تھا۔ جیکٹ میں لگے سینسر صارف کی نیند اور ذہنی دباؤ کو مسلسل مانیٹر کرتے ہیں، اگر دباؤ کم نہ ہو تو سسٹم ازخود زیادہ مؤثر آوازیں چلا دیتا ہے تاکہ نیند میں مدد ملے۔

جاپان نیند کی کمی کا شکار دنیا کے بدترین ممالک میں شامل ہے ایک رپورٹ کے مطابق جاپانی افراد یورپی ممالک کے مقابلے میں روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ کم سوتے ہیں، جس کے نتیجے میں ملکی معیشت کو سالانہ 138 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

یہ جیکٹ فی الحال ایک تصوراتی نمونہ ہے جسے ایکسپو 2025 اوساکا میں 24 جون سے 7 جولائی تک نمائش کےلیے رکھا جائے گا، جہاں لوگ اسے آزما بھی سکیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات