سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بجٹ پر الزامات لگانا حافظ نعیم کی عادت ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ بجٹ پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے الزامات لگانا حافظ نعیم کی عادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے کو ہمیشہ ترجیح دی ہے، تعلیم اور صحت کی بہتری کے لئے جو اقدامات کئے اتنے تاریخ میں کسی نے نہیں کئے۔
سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ حافظ نعیم کو چاہیے وہ الزامات کی سیاست کے بجائے مثبت سوچ رکھیں۔