ایران کے تازہ حملوں کے بعد رمت ہشرون اور ہرزیلیا کو رہائشیوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔
رہائشیوں نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید دھویں کے سبب سانس لینا مشکل ہورہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ جولان میں ایرانی ڈرونز کو روک رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے اسرائیلی انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر ’امان‘ کو براہ راست نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر پھر میزائل داغ دیے، جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے کر دی ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب میزائل داغے گئے ہیں، اسرائیلی دفاعی نظام خطرے سے نمٹنے کےلیے فعال ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیب میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔ تل ابیب، ہرزیلیا اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں ایرانی میزائلوں سے تباہی ہوئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہرزیلیا میں حساس ہدف پر میزائل گرے ہیں، تل ابیب میں بھی کئی عمارتیں نشانہ بنی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے نقصانات چھپانے کے لیے سنسر شپ سخت کر دی۔