29 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کی اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ

ایران کی اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ


ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو دارالحکومت تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ دے دی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے پیغام میں کہا ہے کہ تل ابیب اب محفوظ نہیں رہا ہے، اسرائیلی شہری فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران خالی کرنے کی وارننگ دی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیر ڈیل پر دستخط کردیں، انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا، انسانی جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے، ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو دھمکی دی اور کہا کہ ان کا حشر سابق عراقی صدر صدام حسین جیسا ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کہ ایران کے ہمسایہ ملک میں اسرائیل مخالف آمر کا کیا ہوا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات