28 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کا اسرائیل کیخلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان

ایران کا اسرائیل کیخلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان


پاسداران انقلاب کی ائرو اسپیس فورس نے اسرائیل کیخلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

شاہد 107 نامی یہ جدید ڈرونز اہداف پر خودکش حملوں کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق ان ڈرونز میں ایسا انجن نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے یہ ڈرونز پندرہ سو کلومیٹر بلندی پر پرواز کرسکتے ہیں۔ 

شاہد ایک سو سات جیسا ہی ایک ڈرون حال ہی میں اسرائیل کے ائرو تھری ائر ڈیفنس میزائل نظام کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ ایران نے اب سے کچھ دیر پہلے اسرائیل پر میزائلوں سے ایک اور بڑا حملہ کردیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات