32 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ٹرمپ کینیڈا سے جلد روانہ

ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ٹرمپ کینیڈا سے جلد روانہ


— فاتئل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا سے روانہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جی7 اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا میں تھے۔

امریکی صدر ایران اسرائیل جنگ کے پیشِ نظر دورہ مختصر کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر البرٹا میں منعقدہ جی 7 کے سربراہی اجلاس کے پہلے دن شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے برطانیہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کو حتمی شکل دینے کے دستاویز پر دستخط کردیے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بتایا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے سبب صدر ٹرمپ جی7 اجلاس میں شرکت مختصر کرکے واپس امریکا جارہے ہیں۔ 

امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کو سیچوئشن روم میں تیار رہنے کی ہدایت کی جہاں انکی واپسی پر فوری اجلاس ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات