کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر 40پیسے اوراوپن مارکیٹ میں 29پیسے مہنگا ہو گیا، یورو کی قیمت 95 پیسے اور پاؤنڈ کی قیمت 61پیسے تک بڑھ گئی، پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 40پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 282.80روپے سے بڑھ کر 283.20 روپے اور قیمت فروخت 283.00 روپے سے بڑھ کر 283.40روپے ہو گئی۔