32 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی ٹینکوں نے گولہ باری کردی، 45...

امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی ٹینکوں نے گولہ باری کردی، 45 شہید


—فائل فوٹو

غزہ میں امدادی ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے فلسطینوں پر اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے گولہ باری کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے نہتے فلسطینیوں پر گولہ باری کردی، جس سے 45 فلسطینی شہید ہوگئے۔

امدادی کارکنوں نے بتایا کہ اس گولہ باری کی نتیجے میں مزید کئی فلسطینی زخمی ہوئے جس سے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

غزہ میں مقامی منسٹری کی جانب سے  بیان میں کہا گیا کہ ناصر اسپتال میں ہنگامی صورتحال میں زخمیوں کو لایا جارہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے شہریوں  پر گولہ باری کے حوالے سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب غزہ کی وزارتِ صحت نے مختلف امدادی پوائنٹس پر 30 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ میں ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپس کے ارد گرد اسرائیل قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھوک کے ستائے سیکڑوں فلسطینی غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن کی سائٹس سے کھانا حاصل کرتے ہیں جہاں اسرائیل کی جانب سے 3 مہینے سے محاصرے کے بعد قحط کی صورتحال جاری ہے۔

 اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے کہا ہے اسرائیل خوراک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے ، انہوں نے امدادی ٹھکانوں کے قریب حملوں کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ دہرایا۔

 غزہ میں عالمی ادارے کے ذیلی اداروں نے غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات