30 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاعداد و شمار دیکھے بغیر میرے متعلق رائے قائم کی جاتی ہے،...

اعداد و شمار دیکھے بغیر میرے متعلق رائے قائم کی جاتی ہے، محمد عباس


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ اعداد و شمار دیکھے بغیر میرے متعلق رائے قائم کرلی جاتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مجھے زیادہ ٹیسٹ میچز ملنے چاہیے تھے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو فرسٹ کلاس کرکٹ کو اہمیت دینی چاہیے ، پاکستان کو ٹیسٹ میچ بھی کم ملتے ہیں، آئی سی سی سے درخواست ہے کہ پاکستان کو زیادہ ٹیسٹ میچز دے۔کاؤنٹی کرکٹ سے آفرز تھیں بات چیت جاری تھی اس دوران دو ماہ میں دو چھوٹے بہن بھائی اللّٰہ کو پیارے ہوئے، بڑا مشکل وقت گزارا، اب ساری توجہ کرکٹ پر ہے۔ انگلینڈ روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد عباس نے کہا کہ چار سال ہیمپشائر کی نمائندگی کرنے کے بعد ناٹنگھم شائر کے ساتھ پہلا سیزن اچھا جا رہا ہے۔ تین میچز میں 16وکٹیں حاصل کرچکا ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات