29 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل آج تہران میں انتہائی اہم ترین اہداف کو نشانہ بنانے جا...

اسرائیل آج تہران میں انتہائی اہم ترین اہداف کو نشانہ بنانے جا رہا ہے: اسرائیلی وزیرِ دفاع


اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل آج تہران میں انتہائی اہم ترین اہداف کو نشانہ بنانے جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے یہ بات تل ابیب سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران کے جنوبی شہر ری میں تیل ریفائنری پر حملہ کر دیا۔

ایرانی فوج نے ہمدان میں اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا

ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایرانی فوج نے صوبہ ہمدان میں اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے، اسرائیلی ڈرون طیارے کو ملایر شہر میں نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے اسرائیل کی جانب میزائل فائر کر دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات