انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے 4 روز کا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ میچ کو 4 روز کا کرنے کا مقصد چھوٹے ممالک کو زیادہ ٹیسٹ میچز دینا ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 29-2027ء سائیکل میں ٹیسٹ میچ کو 4 روز کا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ میچ 4 روزہ کرنے کی تجویز ٹیسٹ کھیلنے والے چھوٹے ممالک کےلیے دی گئی ہے جبکہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ بد دستور 5 روزہ ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ میچ کو 4 روز کا کرنے کی تجویز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر آئی اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے 4 روزہ ٹیسٹ کی تجویز کی حمایت کی ہے۔