28 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومتجارتی خبریںآئندہ مالی سال سے نان فائلرز جائیداد کی خریداری نہیں کر سکیں...

آئندہ مالی سال سے نان فائلرز جائیداد کی خریداری نہیں کر سکیں گے، بلال کیانی


فائل فوٹو 

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال سے نان فائلرز جائیداد کی خریداری نہیں کر سکیں گے، ایک کروڑ روپے کی خریداری پر آمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے اور 5 سال میں ایک بار ہی ایسی جائیداد خریدی جا سکے گی۔

سیکریٹری خزانہ امداد بوسال کا کہنا ہے اگر بین االاقومی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس کے اثرات صارفین کو منتقل کیے جائیں گے، پیٹرولیم یا کاربن لیوی میں کمی نہیں ہوگی، کاربن لیوی سے حاصل رقم کلین فیول اور الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیے استعمال کی جائے گی، اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے باعث ضرورت پڑی تو ستمبر میں بجٹ اہداف پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔ 

نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس  ہوا، جس میں وزیر مملکت بلال کیانی نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کو ادھار، تحفے یا دیگر آمدن کےلیے آن لائن ڈیکلیئریشن جمع کروانا ہوگا، رواں سال اوسطاً براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب سے 1.2 ارب ڈالر ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا آئندہ مالی سال میں ہائی رسک افراد کو الگورتھم سے شناخت کر کے بینکوں کو ان کی فہرست دیں گے، بینک ان کی تمام ٹرانزیکشن کے بارے میں بتائیں گے، اس وقت 6 ہزار ارب روپے کا کم ٹیکس ادا کیا جا رہا ہے، ایف بی آر میں بھی مسائل ہیں مگر زیادہ پرابلم ٹیکس دہندہ میں ہے، صرف 12 افراد نے 10 ارب روپے یا زیادہ کے اثاثے ظاہر کیے ہیں، ان لوگوں نے بھی سچ نہیں بولا۔

وزیر خزانہ نے کہا بینک کسی صارف کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، وہ ایف بی آر کو بتائیں گے، آگے صرف ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑھا جا سکتا ہے، ٹیکس دہندہ کے بچاؤ کے لیے اقدامات لیں گے۔ 

عمر ایوب نے کہا کہ  ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں 16 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، پاکستان ڈومیسٹک ڈیٹ ٹریپ میں پھنس چکا ہے،  جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی بات ٹھیک ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم پرائسز اور ذخائر پر نظر رکھنے کےلیے کمیٹی بنا دی ہے، وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا آج اجلاس بھی ہوچکا ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے پاکستان کا بجٹ اور تجارتی خسارہ بڑھے گا، صورتحال بہت خراب ہے سب کچھ بہہ سکتا ہے، دنیا عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ  خطے میں لڑائی کی وجہ سے پیٹرولیم پرائسز پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں،  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں تو ہمیں بھی بڑھانا پڑیں گی، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کم نہیں کریں گے، یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی بھی لگے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات