29 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہم نے اسرائیل کی حمایت کی، ایران جنگ نہیں جیت رہا، ٹرمپ

ہم نے اسرائیل کی حمایت کی، ایران جنگ نہیں جیت رہا، ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران جنگ نہیں جیت رہا، ایران کو ہر حال میں مذاکرات پر آنا ہوگا۔

کینیڈا میں جی 7 اجلاس کے موقع پر گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کی ہے، تل ابیب اس وقت بہت اچھا کررہا ہے۔

امریکی صدر نے ایران کے کشیدگی میں کمی کےلیے عرب ممالک کو بھیجے گئے پیغامات پر کہا کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے لیکن یہ انہیں پہلے کرنا چاہیے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ انہیں 60 روز دیے گئے لیکن 61ویں روز تک معاہدہ نہیں کیا گیا، یہ دونوں فریقین کے لیے دردناک ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات