33 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہمیں اسرائیل جیسی کینسر پھیلانے والی رجیم کو ختم کرنا ہوگا: ایرانی...

ہمیں اسرائیل جیسی کینسر پھیلانے والی رجیم کو ختم کرنا ہوگا: ایرانی وزارت خارجہ


—فائل فوٹو

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں اسرائیل جیسی کینسر پھیلانے والی رجیم کو ختم کرنا ہوگا۔

تہران میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ دنیا اس جنگ کی درست سمت میں کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایران تمام مسلم ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، عالمی برادری اسرائیل پر حملے روکنے کےلیے دباؤ ڈالے، یہ جنگ ایران کے خلاف نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست اب بھی ایران میں شہریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کچھ مغربی ممالک کو اس جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات اب بھی ممکنات میں سے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات