کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم اپنی مہم کا آغاز کامیابی سے نہیں کرسکی،ملائیشیا کے خلاف سبقت کے باوجود جیت کا موقع گنوادیا ۔ چوتھے کوارٹر کے نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ پہلا میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ چوتھے کوارٹر میں رانا وحید اشرف نے گول کیا مگر دفاعی لائن اور گول کیپنگ نے کی کمزوری آڑے آئی۔ اتوار کو دیگر میچز میں فرانس نے کوریا کو6-5 جبکہ نیوزی لینڈ نے جاپان کو 2-1 سے مات دی۔ جنوبی افریقا اور ویلز کا میچ 4- 4 سے برابر رہا۔ چوتھے کوارٹر میں سید چولان نے پنالٹی کارنر پر گول بناکر پاکستان سے جیت چھین لی۔ پاکستان کے پہلے کوارٹر میں احمد ندیم نے برتری دلائی جسے پنالٹی کارنر پر 9ویں منٹ میں عبدالرحمن نے ڈبل کردیا۔ آخری کوارٹر میں ملائیشیا نے تین ، پاکستان نے ایک گول کیا ۔دریں اثناءپاکستانی ہاکی ٹیم کے میچ برابر کھیلنے پر سابق اولمپئنز نے ٹیم انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آخری کوارٹر میں حکمت عملی تبدیل کرنا چاہئے تھی۔ سابق کپتان سمیع اللہ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے سبقت کے باوجود بہت زیادہ ڈاجنگ کی۔ ادھرہیڈ کوچ طاہر زمان نےکہا کہ بارش کے باعث پھسلن زیادہ تھی، چوتھے کوارٹر میں کھلاڑی خود اعتمادی کا شکار ہوئے۔