32 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومقومی خبریںپولیس اور بیوروکریسی کی اپنی اسٹیبلشمنٹ ہے: ضیاءالحسن لنجار

پولیس اور بیوروکریسی کی اپنی اسٹیبلشمنٹ ہے: ضیاءالحسن لنجار


  

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ پولیس اور بیوروکریسی کی اپنی اسٹیبلشمنٹ ہے، آئی جی اپنے محکمے کے خود ذمے دار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ آئی جی سے متعلق میرے سوال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارمغان کیس میں پولیس کی تحقیقات سامنے آئی ہیں، منشیات کے گروہ چل رہے ہیں۔

ضیاء لنجار نے کہا کہ کچہ کے علاقے میں پولیس بہتر کام کر رہی ہیں، آئی جی امن وامان کی صورتحال دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹھٹحہ میں کل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا، سندھ پولیس کو بکتر بند گاڑیاں مل چکی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات