32 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان نے جاپان کو 3-2 سے شکست دیدی

پاکستان نے جاپان کو 3-2 سے شکست دیدی


انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ میں پاکستان نے دوسرے میچ میں جاپان کو 3-2 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے میچ میں 2-1 کے خسارے سے کم بیک کیا اور جاپان کے خلاف کامیابی حاصل کی، گزشتہ روز پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 سے برابر رہا تھا۔

پاکستان کے غضنفر علی نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری دلائی، ایک منٹ بعد جاپان کے کازوماسا نے گول کیا اور مقابلہ برابر کردیا۔

میچ کے دوران 2 منٹ بعد ہی کوجی یاماسا نے گول کرکے میچ میں جاپان کو برتری دلادی، یوں پہلے کوارٹر میں جاپان کو 2-1 کی برتری حاصل رہی۔

میچ کے دوسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جبکہ تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے رانا وحید اشرف نے گول کیا اور میچ 2-2 سے برابر کیا۔

چوتھے کوارٹر فائنل میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو ایک بار پھر برتری دلائی۔

سفیان خان کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا اور پاکستان نے میچ میں 3-2 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کا نیشنز کپ میں تیسرا گروپ میچ بدھ کو نیوزی لینڈ سے کھیلا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات