33 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںویمنز کرکٹ ورلڈکپ کا ممکنہ شیڈول، پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے...

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کا ممکنہ شیڈول، پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی


—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، ویمنز ورلڈکپ کا آغاز 30 ستمبر سے بنگلورو میں ہوگا۔

ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی، کولمبو کو نیوٹرل وینیو بنایا گیا ہے۔

ویمنز ورلڈکپ کا پہلا میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ 5 اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی ویمنز ٹیم یکم اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان ٹیم بنگلادیش کے خلاف 2 اور انگلینڈ کے خلاف 15 اکتوبر کو کھیلے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 18 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں21 جبکہ سری لنکا اور پاکستان کا میچ  24 اکتوبر کو ہوگا۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل گوہاٹی یا کولمبو جبکہ دوسرا سیمی فائنل بنگلورو میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات