انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا پرومو کیا چیئرمین جے شاہ کی ذاتی تشہیر بن گیا ہے؟
آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا پرومو جاری کردیا ہے، صحافیوں اور کرکٹ مداحوں نے اس معاملے پر جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
فائنل کا پرومو 45 سکینڈز کا ہے، جس میں کل 23 شاٹس ہیں، 11 شاٹس جے شاہ کے، باووما کے 5، مارکرم کے 2، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور ربادا کی صرف ایک جھلک موجود تھی۔
سوشل میڈیا پر پرومو سامنے آنے کے بعد آئی سی سی اور جے شاہ پر طنز اور تنقید کے نشتر چل پڑے۔
سری لنکن صحافی نے سوال اٹھایا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جے شاہ نے کتنے رنز بنائے؟ انہوں نے میچ میں کتنی وکٹیں لیں؟
بھارتی صحافی کلدیپ لال نے ویڈیو کو ناقابل یقین قرار دیا اور آئی سی سی کی سوشل میڈیا ٹیم پر تنقید کی۔
برطانوی صحافی عاطف نواز نے ردعمل دیا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ویڈیو جے شاہ نے خود اپنے فون سے بنائی اور ایڈیٹ کی ہے۔
آسٹریلوی صحافی نے کہا کہ اگر آپ نے آئی سی سی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہوئے اگر آنکھ ایک لمحے کےلیے بھی جھپکی تو آپ پیٹ کمنز کا شارٹ مس کرسکتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارف نے آئی سی سی کی پرومو ویڈیو پر ردعمل دیا کہ شاید لوگ جے شاہ کو دیکھنے آئے تھے، اچانک کرکٹ کا میچ شروع کردیا گیا۔
برطانوی صحافی چارلی رینلڈز نے کہا کہ ویڈیو میں جے شاہ 11 مرتبہ دیکھائے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ فائنل کی فاتح ٹیم جنوبی افریقا کو بھی اتنی ہی بار دکھایا گیا ہے۔
صحافی پارل ریڈلے ویڈیو دیکھ کر لگ رہا ہے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے مین آف دی میچ جے شاہ تھے، ایڈین مارکرم بھی اسکرین ٹائم کے حقدار نہیں تھے۔