33 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹنورے ذیشان نے اسکول کیوں چھوڑا؟

نورے ذیشان نے اسکول کیوں چھوڑا؟


— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ نورے ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اسکول چھوڑ کر گھر میں خود سے پڑھنا شروع کر دیا۔

نورے ذیشان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اسکول میں ٹیچرز اور سینئر طلباء کے اپنے ساتھ برے رویے کے  بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں ابھی 15 سال کی ہوں اور ابھی میں 9ویں جماعت میں ہوں لیکن اب پڑھائی کے بجائے اپنے شوبز کیریئر پر زیادہ توجہ دوں گی کیونکہ میں پڑھائی میں اتنی زیادہ اچھی نہیں ہوں تو اگر میں پڑھائی پر توجہ دوں تو بھی کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ چاہتی ہیں کہ میں کم از کم اپنی بنیادی تعلیم مکمل کروں اور اب میں پرائیویٹ میٹرک کر رہی ہوں تو میں اسکول نہیں جاتی گھر میں خود ہی پڑھتی ہوں۔

اُنہوں نے اسکول چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسکول میں سینئر طلباء مجھے تنگ کرتے تھے اور  میرے ٹیچرز کا رویہ بھی میرے ساتھ اچھا نہیں تھا۔

نورے ذیشان نے بتایا کہ میرے ٹیچرز کہتے تھے کہ شوبز کیریئر چھوڑ دو کیونکہ اس سے ہمارے اسکول کی ساکھ خراب ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگا، اسکول بند ہوگئے اور کچھ اسکولز نے آن لائن بچوں کو پڑھانا جاری رکھا مگر میرے اسکول نے آن لائن کلاسز کا انعقاد نہیں کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کورونا لاک ڈاؤن میں مجھے یہ احساس ہوا کہ اسکول کے باہر بھی ایک دنیا ہے اور جب میں نے باہر کی دنیا میں گئی تو مجھے یہ پتہ چلا کہ یہ باہر کی دنیا مجھے اسکول سے ذیادہ بہتر انداز میں سکھا رہی ہے تو اس لیے اب مجھے اسکول جانا پسند بھی نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات