ارب پتی بھارتی تاجر، چیئرمین سونا کومسٹار اور بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور، جو 12 جون 2025 کو چل بسے تھے، انکی موت سے قبل دوستوں کے ساتھ لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ تصویر انکی موت سے چند لمحے قبل لی گئی تھی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سامنے آئی ہے۔ انسٹاگرام پر ایس یو جے اے این (سوجان) انڈین ٹائیگرز پولو ٹیم نے اس تصویر کو شیئر کیا ہے۔
اس تصویر میں 54 سالہ سنجے کپور ڈارک بلیو آؤٹ فٹ میں اپنے دوست جیسل سنگھ کے کندھے پر ہاتھ رکھے مسکراتے ہوئے کافی پرجوش اور خوش نظر آ رہے ہیں۔
تصویر کے ساتھ جو کیپشن لگایا گیا ہے اس میں تحریر ہے: آج ہم نے کارٹیئر ٹرافی کا فائنل اپنے پیارے دوست سنجے کپور کی یاد میں کھیلا، جو فیلڈ پر ہی چند روز قبل افسوسناک طور پر چل بسے تھے۔
ہمارے کپتان اور سرپرست جیسل سنگھ ٹیم کے ساتھ عزیز اور پرانے دوست کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔
تصویر پر انٹرنیٹ صارفین نے اپنے کمنٹس کا اظہار کرتے ہوئے سنجے کپور کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایک پرخلوص اور اچھے انسان اور پولو کے بہت بڑے شائق تھے۔
واضح رہے کہ سنجے اور کرشمہ کپور کی 2003 میں شادی ہوئی اور یہ 2016 تک قائم رہی۔ انکے دو بچوں ہیں۔ جس کے بعد سنجے نے پریا سچدیو سے شادی کی تھی جن سے انکا ایک بچہ ہے۔