انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گراسی کا کہنا ہے کہ ایران کے نطنز جوہری پلانٹ کو جمعہ کے حملے کے بعد کوئی اضافی نقصان نہیں ہوا۔
رافیل گراسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران میں حالات سازگار ہوتے ہی حفاظتی معائنے دوبارہ شروع کر دیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران میں موجود جوہری انسپیکٹرز سے رابطے میں ہوں، ایران میں جوہری تنصیبات کا تحفظ ہماری اوّلین ترجیح ہے۔
سربراہ آئی اے ای اے کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانے کےلیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ فوجی کشیدگی سفارتی حل کی جانب ناگزیر پیشرفت میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فورڈو فیول افزودگی پلانٹ پر کسی قسم کے نقصان کے آثار نہیں دیکھے گئے۔
رافیل گراسی نے بتایا کہ زیرِ تعمیر خنداب ہیوی واٹرری ایکٹر کی جگہ پر بھی کسی نقصان کے آثار نہیں ملے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایرانی حکام اور آئی اے ای اے میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کو تسلیم کرتا ہوں۔