31 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومقومی خبریںجرنلسٹ، فنکار دونوں کو صحت کارڈ دیں گے، عظمیٰ بخاری

جرنلسٹ، فنکار دونوں کو صحت کارڈ دیں گے، عظمیٰ بخاری


وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جرنلسٹ اور فنکار دونوں کو ہی صحت کارڈ دیا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ پنجاب کا تاریخی بجٹ ہے، اتنا بڑا ترقیاتی بجٹ کبھی نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ اور فنکار دونوں کو صحت کارڈ دیا جائے گا، پنجاب میں فلم سٹی بنانے جارہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ہم فیز 2 کے لیے کام تیز کریں گے، چیف منسٹر مریم نواز اپنے ہاتھ سے آپ کو الاٹمنٹ لیٹرز دیں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا تھیٹر بھی زوال کا شکار ہے اس پر بھی جلد ایک بل لارہے ہیں، وزیراعلیٰ عوام سے کیے وعدے پورے کررہی ہیں، پنجاب میںکم سے کم اجرت 40 ہزار روپےکردی ہے۔

ارشد انصاری نے کہا کہ صحافیوں کے فیز 2 کےلیے 40 کروڑ روپے کو بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ جرنلسٹس کے لیے 1 ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات