33 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم میں اسرائیل کی مذمت سے انکار کیوں...

بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم میں اسرائیل کی مذمت سے انکار کیوں کیا؟


—فائل فوٹو

بھارت نے اسرائیل کے خلاف شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری کیے جانے والے مذمتی بیان سے خود کو الگ تھلگ رکھ کر تنظیم میں اپنی پوزیشن خراب کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف حملوں کے بعد عالمی سطح پر مختلف ممالک اور تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مذمتوں کا سلسلہ جاری اسی دوران شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے بھی اسرائیل کے خلاف مذمتی بیان جاری کیا گیا لیکن بھارت نے خود کو اس بیان سے الگ تھلگ رکھا اور اسرائیل کے خلاف کسی بھی قسم کے بیان دینے سے گریز کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی اس وقت چین کے پاس ہے اور اس میں شامل ممالک نے ایران کی سرزمین پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم نے واضح طور پر موقف اختیار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے شہری تنصیبات جیسے بجلی، توانائی اور ٹرانسپورٹ سے جڑے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا گیا، جس کی وجہ سے شہری ہلاکتیں دیکھنے میں آئیںجو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے بیان کہا گیا ہے کہ پُرامن مقاصد کےلیے ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال ایران کا حق ہے۔

یونی ورسٹی آف میسو چوسٹ ایمہرسٹ سے تعلق رکھنے والی سینئر ریسرچ فیلو شانتی ڈی سوزا کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایران اسرائیل جنگ میں منفرد پوزیشن لی ہے، بھارت کے دونوں ممالک سے خصوصی تعلقات ہیں۔

سال 2024ء میں بھارت اسرائیل سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ بھارتی ساختہ ہتھیار جن میں بارود اور راکٹ شامل ہیں غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیل کی جانب سے استعمال کیے گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات