35 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبابر کے بعد رضوان اور شاہین کے بھی بگ بیش کیلئے معاہدے

بابر کے بعد رضوان اور شاہین کے بھی بگ بیش کیلئے معاہدے


کراچی (عبدالماجد بھٹی) پاکستان کرکٹ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کا ستارہ گردش میں ہے لیکن تینوں کھلاڑی اس سال بگ بیش لیگ میں ایکشن میں ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کے بعد محمد رضوان نے میلبرن رینی گیڈز اور شاہین آفریدی نے برسبین ہیٹ سے پلاٹینم کیٹگری میں معاہدے کر لئے ہیں۔ پاکستانی کرکٹرز نے پری ٹورنامنٹ سائننگ کرلی ہے جس کا اعلان فرنچائز کریں گی۔ بابر اعظم گذشتہ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔ سڈنی سکسرز سے بابراعظم کا معاہدہ بی بی ایل کی تاریخ کے چند سب سے بڑے اور پرکشش معاہدوں میں سے ایک ہے۔ سڈنی سکسرز کے مطابق قوانین کے تحت کوئی بھی ٹیم ڈرافٹ سے قبل کسی بھی ایک انٹرنیشنل پلیئر کے ساتھ براہ راست معاہدہ کرسکتی ہے۔ بگ بیش لیگ کے سیزن 15 کیلئے شاداب خان، حارث رؤف، محمد حسنین، اسامہ میر اور خواتین ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے بھی رجسٹریشن کرائی ہے ۔ ڈرافٹ 19 جون کو شیڈول ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات