32 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران اور اسرائیل کشیدگی کم کریں: اقوام متحدہ

ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کریں: اقوام متحدہ


اقوام متحدہ ا نسانی حقوق کے کمشنروولکر ترک—فائل فوٹو

جنیوا میں اقوام متحدہ ا نسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کریں۔

جنیو ا میں انسانی حقوق کاؤنسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کے کمشنروولکر ترک نے کہا انسانی جانوں کے تحفظ اور کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارت کاری کو استعمال کیا جائے۔

وولکر ترک نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی پر انہیں گہری تشویش ہے۔

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ جلد سفارتکاری کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملے بند کرنے کےلیے مذاکرات شروع کریں۔

وولکر ترک نے کہا کہ دونوں فریقین عالمی قوانین کا احترام کریں اور عام آباد ی کو جنگ میں  مت گھسیٹیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات