32 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوایران اسرائیل کشیدگی پر فلسطینی تنظیم حماس کا ردعمل سامنے آگیا

ایران اسرائیل کشیدگی پر فلسطینی تنظیم حماس کا ردعمل سامنے آگیا


فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیل کے ساتھ حالیہ محاذ آرائی کے تناظر میں ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں القسام بریگیڈز نے کہا کہ “ہم ایران، اس کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق القسام بریگیڈز نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈرز اور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور فلسطینی کاز اور مزاحمت کی حمایت میں ایرانی رہنماؤں کے “تاریخی اور اہم” کردار کو سراہا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تنظیم نے ایرانی فوجی ردعمل کو اسرائیل کے لیے ایک زبردست جھٹکا قرار دیا۔ تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمارے عوام، خاص طور پر غزہ میں، فخر کے ساتھ ان طاقتور حملوں کو دیکھ رہے تھے جو اسرائیل کو نشانہ بنا رہے تھے۔

حماس کے اس بیان کو ایران اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے درمیان اتحاد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے جو اسرائیل کے خلاف خطے میں مزاحمت کی نئی جہت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات