35 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوانسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 20 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 20 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد



راولپنڈی:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  مختلف آپریشنز میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 20 کروڑ ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 199.372 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

اسلام آباد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز4 سے  گاڑی سے 254 گرام وزنی 490 ایکسٹسی گولیاں برآمد کرکے ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا، جس نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

دیگر کارروائیاں

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاہور سے ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا گیا۔ کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 2.218 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

اسی طرح راولپنڈی چکلالہ گیریژن میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنے والے پارسل سے 70 گرام ویڈ  برآمد ہوئی۔  سبزی منڈی انٹرچینج ایکسپریس وے کے قریب گاڑی سے 13.2 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اُدھر کوئٹہ کچلاک-یارو بائی پاس روڈ کے قریب  اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 100 کلو ہیروئن اور 80 کلو مارفین برآمد کرلی گئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر  گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات