32 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومتجارتی خبریںاسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان


— فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود گیارہ فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مئی میں افراط زر 3.5 فیصد توقعات کے مطابق رہی،  جبکہ منہگائی میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

مرکزی بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ مالی سال 2025-26ء میں مہنگائی اہداف کے مطابق مستحکم ہوجائے گی۔ البتہ یہ استحکام علاقائی و جغرافیائی تنازعات اور تیل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ جیسے خطرات سے مشروط ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق مہنگائی میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری اور زرِمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کے باعث شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ماہ شرح سود میں 1 فیصد کمی کرکے شرح سود 12 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد کر دی تھی۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں کمی کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا تھاکہ بجلی کی سرکاری قیمتوں میں کمی اور غذائی گرانی نے مہنگائی کی شرح تیزی سے کم کی ہے۔ مہنگائی کا منظر نامہ پچھلے تخمینوں کے مقابلے میں مزید بہتر ہوا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محمد سہیل نے کہا تھا کہ شرح سود میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ مرکزی بینک کو آنے والے دنوں میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی توقع ہے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات