ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح انداز میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران کا ردعمل مزید شدید اور فیصلہ کن ہو گا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی فوج نے اب تک دشمن کو بھرپور اور بہت ہی مناسب جوابی ردِعمل دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائلوں سے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے جنوب میں آگ لگ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں تخریب کاری کے الزام میں 2 اسرائیلی ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے پیشِ نظر ایرانی حکام نے اقدامات کیے ہیں، دارالحکومت تہران میں مساجد، جم خانے اور جم نیزیم کو پناہ گاہوں میں بدل دیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا نے تصدیق کی 2 روز میں 128 افراد شہید ہو گئے ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہادتیں جمعے اور ہفتے کو ہوئی ہیں۔
اسرائیلی ہوم کمانڈ نے کہا کہ تہران حملوں کے بعد ایران کے فوری جواب کا امکان ہے، شہری محفوظ پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی میزائل گرار ہے ہیں، جبکہ تہران پر ہمارے حملے جاری ہیں، اسرائیلی فضائیہ تہران کی فضاوں میں ہے، تہران جل رہا ہے، حزب اللّٰہ کے خلاف پیجر کارروائی صرف ٹریلر تھا۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے ہیں، ایران نے درجنوں میزائل فائر کیے ہیں، اسرائیلی حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ 30 جون تک بڑھا دیا ہے۔