34 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہیلی کاپٹر جنگلات میں گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر جنگلات میں گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک


تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی شمالی ریاست اترکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ 14 جون کی شب اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر گپت کاشی سے مذہبی مقام کیدارناتھ دھام کی جانب جارہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر گورِی گنگا کے گھنے جنگلات میں گر کر تباہ ہوا، یہ ہیلی کاپٹر آرین ایئرلائنز کی ملکیت تھا اور اس پر سوار تمام مسافر یاتری (زائرین) تھے جو کیدارناتھ کے درشن کے لیے جارہے تھے۔

تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، بھارتی حکام نے ابتدائی بیان میں کسی قسم کی وجہ یا تکنیکی خرابی کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ 

حادثے کے بعد چار دھام یاترا میں کام کرنے والی تمام ہیلی کاپٹر سروسز کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل بھارت میں ایک اور بڑا فضائی حادثہ پیش آیا تھا، احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، اس حادثے میں 274 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات