29 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومقومی خبریںہیلمٹ نہ پہننے پر روکی گئی موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دل...

ہیلمٹ نہ پہننے پر روکی گئی موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق


—فائل فوٹو

ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔

موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جرمانہ ادا کرنے کے بعد موٹر سائیکل سوار کی والدہ کو دل کا دورہ پڑ گیا۔

سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس عاطف شہزاد نے بتایا ہے کہ انکوائری جاری ہے، پیٹرولنگ افسران کی کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات