37 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا

کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا


کراچی میں ہفتے کو بھی گرمی کی شدت برقرار رہی اور درجہ حرارت 37 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کو دوسرے روز بھی نم ہواؤں کے سبب شہرمیں انتہائی گرمی محسوس کی گئی، جس کے دوران دوپہرکے وقت شدید حبس محسوس ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج اتوار کو شہر کا موسم گرم  و مرطوب رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران پارہ 35 تا 37 جبکہ نمی کاتناسب زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

تاہم پیرکو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے، مغربی لہرکے ملک کے بالائی علاقوں تک پہنچنے جبکہ نم ہوائیں صوبہ سندھ کے مشرقی حصوں پر اثرانداز ہوں گی۔

اس کے سبب دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان رہےگا۔ دیہی سندھ کا جیکب آباد دوسرے روزبھی گرمی کے اعتبارسے سرفہرست رہا جہاں کا پارہ ہفتے کو48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات